چارسدہ، افطاری کے وقت ہمسایوں کے درمیان تلخ کلامی، فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی

خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ میں افطاری کے وقت ہمسایوں کے درمیان تلخ کلامی پر گولیاں چل گئیں جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ڈان نیوز کے مطابق چارسدہ کے علاقہ ترناب تھانہ کی حدود میں افطاری سے چند منٹ پہلے معمولی سے بات کو لے کر ہمسائیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔معمولی سے تلخی پر شروع ہونے والی لڑائی خون کی ہولی میں اس وقت تبدیلی ہوگئی جب دونوں جانب سے ایک دوسرے پر فائرنگ کی گئی۔فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ 2 افراد زخمی ہوگئے، لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا جب کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں