گنداواہ نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس ہیڈ کانسٹیبل قتل کردیا، حکام
گنداواہ(این این آئی) گنداواہ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس ہیڈ کانسٹیبل کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق پیر کو گنداواہ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس ہیڈکانسٹیبل سید یعقوب شاہ کو شہید کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پولیس اہلکارڈپوٹی ختم کرکے اپنے گھر جارہا تھا کہ نامعلوم دہشتگردوں نے اسے نشانہ بنایااور شہیدپولیس اہلکار کاسرکاری اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی لے گئے۔۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
Load/Hide Comments


