خضدار میں قبائل کی دو ذیلی شاخوں میں تصادم، خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے، پولیس ذرائع
خضدار (نامہ نگار) خضدار فیروز آباد مردوئی قبائل کی دوذیلی شاخوں میں تصادم، 8 افراد زخمی، 2 خواتین بھی شامل۔ خضدارکے نواحی علاقے فیروزآباد میں مردوئی قبائل کی دو ذیلی شاخوں میں تصادم ہواہے جس میں 8افراد زخمی ہوئے، جن میں 2 خواتین بھی زخمی ہوئیں، پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا، تصادم کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی، تاہم پولیس اور انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کرلیا، پولیس واقعہ کے متعلق مزید تحقیقات کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


