مجتبیٰ خامنہ ای کے ایران کے سپریم لیڈر منتخب ہونے پر خوش نہیں ہوں، ٹرمپ
ویب ڈیسک : ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک پوسٹ کو بتایا کہ وہ ایران میں امریکی فوج بھیجنے کے فیصلہ لینے سے ابھی ’بہت دور‘ ہیں۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ یورینیم کے ذخائر کو محفوظ کرنے کے لیے ایران میں امریکی فوج بھیجنے پر غور کریں گے تو ٹرمپ کا کہنا تھا کہ: ’ہم نے اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ ہم ابھی اس کے قریب بھی نہیں ہیں۔‘صدر ٹرمپ نے اس انٹرویو کے دوران ایک بار پھر واضح کیا کہ وہ مجتبیٰ خامنہ ای کے ایران کے رہبرِ اعلیٰ منتخب ہونے پر ’خوش نہیں‘ ہیں۔
Load/Hide Comments


