قطری وزیراعظم نے غزہ میں حملوں پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو جنگی مجرم قرار دیدیا

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک)قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو جنگی مجرم قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق قطر کے وزیر اعظم نے برطانوی براڈکاسٹر پیئرز مورگن (Piers Morgan) کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں کہاکہ غزہ میں جو کچھ کیا گیا ہے وہ جنگی جرائم ہیں، جو بھی اس کا ذمہ دار ہے، وہ جنگی مجرم ہے۔قطر کے وزیر اعظم نے کالعدم تنظیم کے عسکری آپریشنز کی مالی معاونت کے الزامات مسترد کر تے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حکومت نے قطر کے خلاف مہم چلائی جس کا مقصد ثالث کے طور پر قطر کے کردار کو کمزور کرنا تھا۔ غزہ میں اسپتالوں اور اسکولوں کو نشانہ بنایا گیا، کوئی بھی جواز یا دلیل ان کارروائیوں کو درست ثابت نہیں کرسکتی، نیتن یاہو یا سمیت جو بھی ان کارروائیوں کا ذمہ دار ہے وہ جنگی مجرم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے