کوئٹہ شہر میں مبینہ غیر اخلاقی سرگرمیوں اور شہریوں کے لیے پریشانی کا باعث بننے کے الزام میں 11 خواجہ سرا گرفتارکرلیے، پولیس
کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ شہر میں مبینہ غیر اخلاقی سرگرمیوں اور عوامی شاہراہوں پر شہریوں کے لیے پریشانی کا باعث بننے کے الزام میں پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 11 خواجہ سراو¿ں کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ایس ایچ او سٹی اور ایس ایچ او سول لائن کی سربراہی میں مشترکہ ٹیم نے کارروائی کی۔ اس دوران مبینہ طور پر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث اور عوامی سڑکوں پر ہنگامہ آرائی کرنے والے 11 خواجہ سراو¿ں کو حراست میں لے لیا گیا۔
Load/Hide Comments


