وڈھ اور سبی میں ٹریفک حادثات، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی

خضدار(بیورورپورٹ)خضدارمیں ٹریفک حادثہ خاتون جاں بحق دو افراد زخمی خضدار کی تحصیل وڈھ پولیس کے مطابق پیر کے روز کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ وڈھ بدرنگ کے مقام پر کراچی سے کوئٹہ جانیوالی کاراورمخالف سمت سےآنیوالی ٹرالر کے درمیان تصادم۔ تصادم کے نتیجے میں مسماۃ (ف) اہلیہ ڈاکٹر مجیب الرحمٰن موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ ڈاکٹر مجیب الرحمان شاہوانی اور انکی کمسن بیٹی بی بی زینب ساکن سریاب کوئٹہ شدید زخمی ہوگئے نعش اور زخمیوں کو وڈھ ہسپتال پہنچائے گئے جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعدکوئٹہ روانہ کردیاگیا وڈھ پولیس نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کرکے مزید حادثہ کے متعلق تحقیقات کررہی ہے ۔دوسری جانب سبی کے علاقے میں دو گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک بچے سمیت 3افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سبی بائی پاس کے قریب تیز رفتار دو گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ بچے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا نعش ضروری کاروائی کے ورثا کے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی سبی انتظامیہ کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں