پی ٹی آئی کارکن ڈی چوک پہنچ گئے، منتشر کرنے کیلئے پولیس کی شیلنگ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکن ڈی چوک پہنچ گئے، جنہیں منتشر کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی۔بارش کی وجہ سے پولیس کی جانب سے کی گئی شیلنگ کا اثر کم ہوگیا۔ اس سے پہلے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہم یہاں پر پہنچ گئے ہیں، اپنا احتجاج ریکارڈ کر لیا ہے، پی ٹی آئی کے کارکنوں پر شدید فائرنگ شروع کر دی گئی تھی۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ یہ پی ٹی آئی پر الزام لگاتے ہیں مگر ہم نے ثابت کیا ہے کہ ہم پرامن جماعت ہیں، اب بانی پی ٹی آئی سے بات کریں گے کہ ہمارا اگلا لائحہ عمل کیا ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں