پاکستان میں ایرانی کرنسی کی قدر میں اضافہ، ایک کروڑ ریال 50 ہزار روپے میں ملنے لگے، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان میں ایرانی کرنسی کی قدر میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے ملک بوستان کے مطابق جنگ سے قبل 2500 روپے میں ایک کروڑ ایرانی ریال مل رہے تھے تاہم اب ایرانی ریال کی قدر میں اضافہ ہوگیا ہے اور 2500 روپے میں 10 ہزار ایرانی ریال مل رہے ہیں۔ ملک بوستان کے مطابق ہرمز سے گزرنے کے ٹول ٹیکس اور پاکستان میں خریداری کے سبب ایرانی ریال کی قیمت بڑھی ہے۔ ملک بوستان کا کہنا ہے کہ 2018ءمیں پابندیوں سے پہلے ایک کروڑ ایرانی ریال 50 ہزارروپے کا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں