اسرائیلی فوج کے لبنان پر حملے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے، لبنانی وزارت صحت

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک) لبنان کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی دفاعی افواج کے حملے میں کفر حتیٰ کے علاقے میں سات افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں ایک چار سالہ بچی بھی شامل ہے۔ یہ بیان سرکاری خبر رساں ادارے این این اے کے حوالے سے سامنے آیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق کفر حتیٰ میں اسرائیلی افواج کی جانب سے ہونے والے حملے میں بڑے پیمانے پر متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے اور ان حملوں میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں