قلعہ عبداللہ میں بارش کے باعث دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ڈی سی
کوئٹہ(این این آئی)قلعہ عبداللہ میں بارش کے باعث دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ کے مطابق تحصیل دوبندی کے علاقے زامل میں بارش کے باعث دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جاں بحق ہونے والے کی شناخت پائی محمد ولد حبیب اللہ، قوم حمیدزئی، سکنہ زامل شادیزئی، تحصیل دوبندی ضلع قلعہ عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ ایس ایچ او ڈوبندی نے موقع پر پہنچ کر متوفی کے گھر کا دورہ کیا اور واقعے کی رپورٹ درج کر لی ہے مزید کاروائی جاری ہے
Load/Hide Comments


