پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی کڑی نگرانی ہوگی، گرانفروشی کی شکایات کے ازالے کیلئے ہیلپ لائن قائم کردی، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی شہری کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔ گراں فروشی کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے ہیلپ لائن 1129 قائم کر دی گئی ہے، جہاں عوام بلا جھجھک رابطہ کر سکتے ہیں۔ یہ ہیلپ لائن چیف منسٹر سیکرٹریٹ اور محکمہ داخلہ کی نگرانی میں کام کرے گی۔ مقررہ قیمتوں سے تجاوز کرنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی کی جائے گی جبکہ ضلعی انتظامیہ کو قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے متحرک کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں