ڈیزل 135 روپے اور پیٹرول 12 روپے فی لیٹر کی کمی کا اعلان کرتا ہوں، شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف قوم سے اہم خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں 135روپے اور پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کی کمی کا اعلان کرتا ہوں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج ایک تاریخ ساز موقع پر آپ سے بات کر رہاہوں، خلیج میں جنگ نہیں ،امن کی بات ہورہی ہے، دونوں فریقین بات چیت پر تیار ہوگئےہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ  ایران اور امریکا کی لیڈر شپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، دونوں ملکوں نے میری تجویز کوقبول کیا، دونوں ممالک کی لیڈر شپ پاکستان آرہی ہے،  میزبانی کا شرف صرف پاکستان نہیں،عالم اسلام کےلئے لمحہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں