کوئٹہ ،زہری اور قلات میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ

خضدار (نمائندہ انتخاب )کوئٹہ اور قلات میں جمعرات کی شام 6 بج کر 35 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کی گہرائی 11 کلو میٹر اور زلزلے کا مرکز قلات سے تقریباً 60 کلو میٹر جنوب مشرق زہری کا علاقہ تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں