تربت کے علاقے سے پولیس نے دو افراد کی نعشیں قبضے میں لے لیں
کوئٹہ(این این آئی)تربت کے علاقے سے پولیس نے دو افراد کی نعشیں قبضے میں لے لیں۔ پولیس کے مطابق جمعہ کو تربت کے علاقے کیچ کور حفاظتی بند کے قریب سے پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر 2افراد کی نعشیں قبضے میں لیکرہسپتال پہنچادیں جن کی شناخت مسلم ولد سخی داد سکنہ بلیدہ اور صادق ولد نوراللہ کے نام سے ہوئی ہے جنہیں فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا تھا۔پولیس نے نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیں اور مقدمہ درج کرکے مزیدکارروائی شروع کردی۔
Load/Hide Comments


