سبی میں گیس پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی، نواحی علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل

سبی (این این آئی )سبی میں گیس پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی، نواحی علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل سبی کے تلی روڈ پر چار انچ کی گیس پائپ لائن زور دار دھماکے سے پھٹ گئی، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس، سیکیورٹی فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت اور وجوہات جاننے کے لیے موقع کا معائنہ جاری ہے جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ واقعے کے بعد سبی کے نواحی علاقوں کو گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صورتحال کو جلد قابو میں لاتے ہوئے گیس کی بحالی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں