ایران اسرائیل جنگ کے اثرات کا ہمیں طویل عرصے تک سامنا کرنا پڑے گا، خواجہ آصف

سیالکوٹ (ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے پہلگام جیسا فالس فلیگ آپریشن کیا تو اس بار ہم انہیں کلکتہ تک پہنچاکر آئیں گے۔ سیالکوٹ میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا ایران اسرائیل جنگ کے اثرات کا ہمیں طویل عرصے تک سامنا کرنا پڑےگا، ایران، اسرائیل کی جنگ کے اثرات سے نمٹنے کےلئے کئی کھرب روپے کی ضرورت پڑے گی۔ بھارت سے متعلق سوال پر خواجہ آصف کا کہنا تھا بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور حواس باختہ ہو چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں