خانوزئی میں موٹر وے پولیس کے کیمپ پر مسلح افراد کا حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، سیکورٹی ذرائع
کوئٹہ (آن لائن) خانوزئی کے علاقے میں موٹر وے پولیس کے کیمپ پر نامعلوم دہشت گردوں کے حملے کو ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی پولیس کے مطابق گزشتہ روز خانوزئی این 50 سیکٹر قلعہ سیف اللہ بیٹ 1 موٹر وے پولیس کے کیمپ پر نامعلوم دہشت گردوں نے حملہ کردیا ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے بھر پور جوابی کارروائی کی تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا او ردہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس او رقانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیکر کارروائی شروع کردی۔
Load/Hide Comments


