نصیرآباد میں دو قبائل کے درمیان فائرنگ، دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

نصیرآباد (آئی این پی) فلیجی تھانہ کی حدود میں گولہ اور شیخ برادری کے درمیان معمولی تنازع پر فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے کارروائی شروع کردی۔ذرائع کے مطابق فلیجی تھانہ کی حدود میں گولہ اور شیخ برادری کے افراد کے درمیان معمولی تنازع پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں گولہ برادری کے عبدالرحمن اور شیخ برادری کے الطاف شیخ جاں بحق ہوگئے، جبکہ پرویز شیخ زخمی ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ دونوں جاں بحق افراد کی لاشیں قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئیں، جبکہ زخمی کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں