حالات کا مقابلہ کریں گے وفاقی حکومت منی بجٹ لانا چاہتی ہے تو ساتھ دیں گے، بلاول

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت منی بجٹ لانا چاہتی ہے تو ساتھ دیں گے۔لاڑکانہ میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھاکہ ایران کے خلاف جنگ کے اثرات پوری دنیا میں پھیلنے کا خدشہ ہے جن مشکلات اور معاشی بحران کا سامنا ہے، اس کے لیے اقدامات ناکافی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نہیں معلوم یہ مشکل وقت مزید کتنا عرصہ چلے گا، چاروں صوبائی حکومتوں نے وفاق کے ساتھ مل کر عوامی ریلیف کے لیے کام کیا ، وزیراعلیٰ کے پی بھی اپنے عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کررہے ہیں ، سہیل آفریدی نے اجلاسوں میں شرکت کی، مثبت انداز میں مشاورت کا حصہ بنے۔ان کا کہناتھاکہ سندھ حکومت اپنے وسائل سے کسانوں کو مدد دے گی، موٹر سائکل سواروں کو سبسڈی دیں گے اور کرائے نہ بڑھیں، اس کے لیے ٹرانسپورٹ کو سپورٹ کریں گے، عوام تاریخ کے مشکل حالات سے گزر رہے ہیں ، ہم ان حالات کا بھی مقابلہ کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مسلمان ملکوں پر حملہ آور قوتیں پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتیں اور اس کی وجہ ایٹمی پروگرام ہے جو بھٹو نے پاکستان کو دیا۔انہوں نے کہا کہ ایت اللہ علی خامنہ ای، اسکول کی بچیوں اور ایرانی شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں