بلوچستان حکومت کا مارکیٹیں، شادی ہالز اور ریسٹورنٹس رات 10 بجے بند کرنیکا حکم، تندور اور دوا خانے مستثنیٰ ہوں گے

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان میں توانائی کی بچت کیلئے مارکیٹوں، شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں تبدیلی کی ہدایات جاری کردی گئیں۔ بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مارکیٹیں رات 8 بجے تک بند ہوں گی، دواخانے اور تندور اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔ شادی ہالز اور ہوٹل رات 10 بجے بند کردیے جائیں گے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان نے ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کو عمل درآمد کرانےکی ہدایت دی ہے۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے اضافے کے بعد عوامی ریلیف اقدامات کا آغاز کرتے ہوئے ایک ارب 40 کروڑ روپے سے زائد کی بچت کی ہے، صوبے کے چھوٹےکسانوں کو کسان کارڈ کے ذریعے 15ہزار روپے فراہم کریں گے، پنک اور گرین بس کو ایک ماہ کے لیے فری کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں