پنجگور، بونستان میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق، 10 زخمی، سی پیک روڈ سے ایک شخص کی لاش برآمد

پنجگور (نمائندہ انتخاب) پنجگور کے علاقہ دازی بونستان سی پیک روڈ پر زمباد گاڑی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق، 10 افراد زخمی۔ تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقہ بونستان دازی سی پیک روڈ پر زمباد پک اپ گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں جیکب آباد سے تعلق رکھنے والا مزدور جاں بحق جبکہ دس افراد زخمی ہوگئے، جن کو فوری طبی امداد کیلئے ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کردیا گیا۔ پنجگور میں سی پیک روڈ کے قریب ایک شخص کی لاش برآمد، پولیس کے مطابق لاش کو شناخت کے لیے ٹیچنگ اسپتال پنجگور منتقل کیا گیا، جہاں لاش کی شناخت اللہ بخش ولد سبزل ساکن گرمکان سے ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں