پنجگور میں سرکاری نرخ سے زائد پر پیٹرول فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی، متعدد پمپس کو جرمانے

پنجگور (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالکبیر زرکون کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پنجگور افتخار ظہیر نے چتکان بازار مختلف پیٹرول پمپس کیخلاف کارروائی کی۔ ان پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل سرکاری نرخنامے سے زیادہ قیمت پر فروخت کیا جا رہا تھا۔ کارروائی کے دوران دس پیٹرول پمپس کو سیل کیا گیا۔ متعلقہ مالکان کو وارننگ جاری کی گئی، ان کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئیں اور جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ انتظامیہ کی جانب سے واضح ہدایت دی گئی ہے کہ سرکاری نرخنامے کے مطابق ہی پیٹرول اور دیگر فیولز فروخت کیے جائیں۔ خلاف ورزی کی صورت میں مزید سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ حکومت عوامی مفاد کے تحفظ کے لیے ایسے اقدامات جاری رکھے گی اور قیمتوں پر کنٹرول کو یقینی بنایا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں