عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس

کوئٹہ ( آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام باچاخان مرکز پشین میں آل پارٹیز کانفرنس زیر صدارت ضلعی صدر اصغر علی ترین منعقد ہوئی جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے قائم مقام مرکزی سیکرٹری جنرل عبیداللہ عابد پشتون خوا نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عیسی روشان پیر حمیداللہ جمعیت علما اسلام کے نائب امیر مولوی عبدالحنان پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما حاجی اکبر اچکزئی شکرخان مسلم لیگ نواز کے علی اللہ کاکڑ پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر شیر محمد ترین اے این پی کے محمد صادق کاکڑ حاجی عبدالخالق عبدالرب آغا عبدالباری غرشین سید عالم زیب محمد یوسف ترین کمال الدین لمڑ اور ابراھیم شاہ نے شرکت کی اجلاس میں ضلع بھر میں امن وامان کی مخدوش صورتحال ضلعی انتظامیہ کی کوتاہی غیر سنجیدگی چار سو منشیات فروشی کی بھرمار بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ لیویز فورس کی خالی آسامیوں کو پرنہ کرنے نادرا پشین کی غیر تسلی بخش کارکردگی نان پیڈ کسٹم گاڑیوں کے نام پرغریب پرور لوگوں سے روزگار چھیننے جیسے بنیادی مسائل پر تفصیل سے غور خوض ہوا اجلاس میں کہاگیا کہ پشین ایک پرامن ضلع رہاہے گزشتہ چند مہینوں کے دوران بدامنی انتہاپسندی دہشت گردی کے واقعات سے یہاں کے باسی پریشان اور عدم تحفظ کا شکار ہے اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ آل پارٹیز کے پلیٹ فارم سے مذکورہ بالا مسائل کو اجاگر کرنے انتظامیہ اور دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کرنے اور انہیں ان سے باخبر رکھنے کی پہلی فرصت میں کوشش کی جائیگی اگر درپیش فوری نوعیت کے حامل مسائل حل نہ کئے گئے تو آل پارٹیز کے زیر اہتمام ضلع بھر میں بھر پور احتجاج ریکارڈکیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں