خاران ،حساس اداروں کے دفاتر کے قریب دھماکے و فائرنگ

خاران (نمائندہ انتخاب)بلوچستان کے علاقےخاران شہر ریڈ زون ایریامیں حساس اداروں کے دفاتر کے قریب یکے بعد دیگر چار زور دار دھماکے اور شدید فائرنگ،ذرائع کے مطابق آج منگل کے روز دوپہر کے وقت مسلح افراد کی جانب سے خاران کے ریڈ زون ایریا میں حساس اداروں کے دفاتر کے قریب یکے بعد دیگر چار دھماکے اور شدید فائرنگ کی گئی ۔دھماکوں اور فائرنگ سے علاقے لرز اُٹھا دھماکوں اور فائرنگ کے بعد علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا جبکہ پولیس و دیگر سیکورٹی فورسز نے ایف سی کیمپ روڑ اور علاقے کو گھیرے میں لیکر تلاشی شروع کردی تاہم دھماکوں اور فائرنگ سے جانی و مالی نقصانات کی اطلاع اب تک موصول نہیں ہوا ہے،واضع رہے اس سے قبل بھی اس طرح کے حملے ریڈ زون ایریا میں پیش آیا ہے جس کی ذمہ داری مسلح تنظیموں کی جانب سے قبول کیئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں