بلوچستان میں بارشوں کا نیاسپیل کل داخل ہونے کا امکان

کوئٹہ (صباح نیوز)بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا نیاسپیل بدھ سے داخل ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق نئے سپیل سے صوبے کے 15 اضلاع میں 3 سے 7 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔لسبیلہ، خضدار، آواران، جھل مگسی، قلات، نصیر آباد، اوستہ محمد، صحبت پور، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی، موسی خیل، کوہلو، ژوب، زیارت، بارکھان اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے بلوچستان نے بارشوں سے متعلق ایڈوائزری جاری کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ عوام بارش اور آندھی کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں کیونکہ موسلادھار بارش، آندھی، گردوغبار اور آسمانی بجلی روزمرہ کے معمولات کو متاثر کر سکتی ہے۔پی ڈی ایم اے بلوچستان نے متوقع بارشوں کے پیش نظر متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں