گوادر، گروک کے پہاڑوں سے راکٹ لانچر، آر پی جی اور دیگر اسلحہ برآمد

گوادر (انتخاب نیوز) سی آئی اے پولیس نے گوادر کے پہاڑی علاقے گروک میں کامیاب کارروائی کرکے راکٹ لانچرز، آر پی جی اور دیگر اسلحہ برآمد کرلیا۔ خفیہ اطلاع ملنے پر ڈی آئی جی مکران غلام اظفر مہیسر، ایس ایس پی گوادر طارق الٰہی مستوئی کی خصوصی ہدایت پر اے ایس پی طلاح ولی کی زیر نگرانی انچارج خالد حسین مینگل کی سربراہی میں سی آئی اے پولیس کی ٹیم نے گوادر کے پہاڑی علاقہ گروک میں کارروائی کرکے راکٹ لانچرز، آر پی جی اور دیگر اسلحہ برآمد کرلیا۔ سی آئی اے پولیس انچارج خالد حسین مینگل کے مطابق نامعلوم مشتبہ افراد نے اسلحہ پہاڑی علاقوں میں چھپا کر رکھا تھا۔ سی آئی اے پولیس نے بروقت کارروائی اسلحہ برآمد کرلیا۔ تاہم اس حوالے سے کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں