بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں طوفانی بارش، ندی نالوں میں طغیانی، تین افراد جاں بحق

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ، ندی نالوں میں طغیانی ،تین افراد جاں بحق ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کو ئٹہ، نو شکی ، پشین، ہرنائی، ژوب، بارکھان، گوادر،تربت، آواران، چاغی، خاران، قلات، مستونگ، جھل مگسی، نصیر آباد، سبی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، زیارت، شیرانی اور موسیٰ خیل میں آندھی ،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہا۔محکمہ پی ڈی ایم اے کے مطابق ضلع چاغی کے علاقے تفتان میں موسلادھار بارش کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوئی تھی جس کی وجہ سے کچھ کچے مکانات اور دکانوں کے منہدم ہونے کی اطلاعات ہے اور ایک شخص کی سیلابی پانی میں بہہ کر جاںبحق ہونے کی اطلاع رپورٹ ہوئی جس کے بعد ضلعی انتظامیہ چاغی تفتان و متاثرہ علاقوں میں ریسکیو و ریلیف آپریشن میں مصروف عمل ہے، رپورٹ کے مطابق نوشکی میں آر سی ڈی شاہراہ پر ایک گاڑی کی سیلابی پانی میں بہہ جانے کی اطلاع ملی ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ، ضلع نوشکی میں زنگی ناوڑ جھیل کے حفاظتی بند میں شگاف پڑنے کی اطلاع ملنے پر ضلعی انتظامیہ نوشکی بروقت کاروائی کرکے ہیوی مشینری کے ذریعے مذکورہ شگاف بندکردیا، پی ڈی ایم اے کے مطابق بارکھان میں بارش کی وجہ سے ایک مکان کی چھت گرنے کی وجہ سے ایک بچے کی جاںبحق ہونے کی اطلاع رپورٹ ہوئی ،پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق کوئٹہ میں موسلادھار بارش کی وجہ سے سریاب کے کچھ علاقوں میں اربن فلڈنگ رپورٹ ہوئی اورایک شخص کی سیلابی پانی میں بہہ جانے کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد پی ڈی ایم اے ریسکیو ٹیمیں اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی ٹیمیں مختلف سڑکوں سے نکاسی آب آپریشن میں مصروف عمل رہیں جبکہ سریاب روڈ پر سڑک کنارے ایک حصہ بھی پانی کے باعث بیٹھ گیا ۔ پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مطابق چمن کے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے متاثرہ سڑکوں کی بحالی کے لیئے ہیوی مشینری کے ذریعے بحالی کا کام کیا جارہا ہے جبکہ ضلع پشین میں فصلوں کے متاثر ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے متاثرہ فصلات کے نقصانات کی سروے جاری ہے ۔محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوںکا سلسلہ آج 27 اپریل تک صوبے کے مختلف علاقوں میں جاری رہے گاجس کے باعث چاغی نوشکی گوادر کوئٹہ پشین کیچ ہرنائی بارکھان ژوب آواران و ملحقہ علاقوں میں درمیانی و موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جس کی وجہ سے ندی نالوں میں ط±غیانی کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں