روسی صدر نے دنیا پر جوہری ہتھیار برسانے کی تیاری کا عمل شروع کردیا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) کریملن سے وابستہ ایک اہلکار نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے دنیا بھر میں استعمال کے لیے جوہری ہتھیاروں کو تیار کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اس سے قبل یہ انکشاف ہوا تھا کہ پیوٹن نے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو کو کہا تھا کہ وہ مشقوں کی تیاری کریں تاکہ جنگی مشنز کو پورا کرنے کے لیے نان اسٹریٹجک نیوکلئیر فورسز کی تیاری میں اضافہ کیا جاسکے۔ برطانوی اخبار ”ڈیلی اسٹار“ کے مطابق روسی خبر رساں اداروں نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مشقوں میں ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار شامل تھے۔ بعد میں اس بیان کی تصدیق سابق روسی صدر دمتری میدویدیف نے کی جنہوں نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’اپنے فوجیوں کو … یوکرین کی سرزمین پر بھیجنے سے یورپی ممالک جنگ میں براہ راست داخل ہوں گے، جس کا ہمیں جواب دینا پڑے گا۔ اور افسوس یہ جواب یوکرین کی حدود تک محدود نہیں رہے گا۔ اس صورت میں، ان میں سے کوئی بھی کیپٹل ہل، ایلیسی پیلس یا 10 ڈاو¿ننگ اسٹریٹ میں چھپ نہیں سکے گا۔ ایک عالمی تباہی آئے گی۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں