بی این پی کے وفد کی ڈی سی گوادر سے ملاقات، باڑ لگانے کے معاملے پر گفتگو

گوادر (نامہ نگار) بی این پی ضلع گوادر کے ایک وفد نے مرکزی ماہیگیر سیکرٹری خداداد واجو، ضلعی آرگنائزر کہدہ علی بلوچ کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر گوادر سے ملاقات کی۔ وفد میں بی این پی تحصیل پسنی کے صدر امان جمعہ، زاہد مرید، امام بخش، حمید حاجی بھی شامل تھے۔ وفد نے ڈپٹی کمشنر کو ضلع بھر کے مختلف مسائل سے آگاہ کرنے کے ساتھ بالخصوص گوادر میں باڑ لگانے، سمندر میں غیر قانونی ٹرالنگ، محکمہ پبلک ہیلتھ میں ٹینکروں کے واجبات کی عدم ادائیگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور خاص کر واٹر ٹینکروں کے واجبات کے حوالے سے تحریری لیٹر بھی لکھ دیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر گوادر نے واٹر ٹینکروں کے واجبات کی ادائیگی سے متعلق متعلقہ محکموں سے بات چیت کرکے مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس کے علاوہ ڈھور گھٹی میں مسائل کے انبار اور مچھر مار اسپرے کیلئے بھی ڈی سی کو گوش گزار کیا گیا جس پر انہوں نے ایک دو دن میں مسائل کو ایڈریس کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں