ہم اشتہاری نہیں، واحد جتک زمین پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، مجھے اغوا بھی کیا، رہائشی زہری کند کاشمی

خضدار (نامہ نگار) زہری کند کاشمی سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں خیر بخش اور لعل بخش نے کہا ہے کہ واحد بخش جتک اپنی قبائلی اثررسوخ استعمال کرکے ہماری جدی پشتی اراضیات پر قبضہ کرنا چاہتا ہے جسے ہم کامیاب ہونے نہیں دینگے ہم نہ اشتہاری ہے اور نہ ہی ہم پر کوئی مقدمہ ہے۔واحد بخش جتک کے الزامات کی مکمل تردید کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا۔ انہوں نے کہا کہ قبل ازیں واحد بخش جتک ہماری زمین پر قبضہ کرکے ہمیں قبائلی جرگہ کے نام پر پھنساکر ہم سے پانچ لاکھ روپے لیے اور بعد ازاں مجھ خیر بخش کو اغواءکیا لیویز نے مجھے ان کی گاڑی سے بازیاب کیا اس کیس میں وہ قید رہے۔ بلوچی رسم و رواج کے مطابق انہوں نے معافی مانگی۔ علاقائی لوگوں کی جانب سے ان کا ذمہ اٹھانے کے بعد میں معاف کیا۔ میری معافی کی بدولت ان کو رہائی ملی۔ رہائی ملنے کے بعد اب دوبارہ وہ ہماری اراضیات کو ہتھیانے کی کوششوں میں لگ گیا ہے۔ گزشتہ دنوں ہماری اراضیات پر عملہ آور ہو کر درختوں کو نقصان پہنچایا قبضہ جمانے کی کوشش کی جسے ہم نے ناکام بنا دیا اور درختوں کو نقصان پہنچانے کے حوالے سے لیویز تھانہ زہری میں اس کے خلاف درخواست بھی دی ہے جس اراضی پر وہ اپنی حق ملکیت کا دعویٰ کر رہا ہے وہ اراضی پینتیس سالوں سے ہماری قبضہ اور ملکیت میں چلی آ رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہم واحد بخش جتک کی مظالم سے تنگ آ کر زہری کو چھوڑ کر خضدار میں آباد ہو گئے ہیں مگر اس کے باوجود وہ ہمارا پیچھا چھوڑنے کو تیار نہیں ، برداشت کی بھی کوئی حد ہوتی ہے ہم ڈپٹی کمشنر خضدار جناب محمد عارف زرکون سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں اپنی قبائلی اثررسوخ استعمال کرکے مظالم کا نشانہ بنانے اور ہماری جدی پشتی اراضیات پت قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ ہم پر امن لوگ اور سچے وطن دوست ہے ہم پر اشتہاری ہونے کا الزام سرانسر جھوٹ اور اپنی قد بڑھانے کے علاوہ کچھ نہیں اگر ہم اشتہاری ھوتے تو خضدار شہر میں رہنے کے بجائے کہیں اور چھپ جاتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں