ملک کے چاروں اطراف میں جو آگ لگی ہوئی ہے یہ 78 سال کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ وثمر ہے، طاہر بزنجو
کوئٹہ (این این آئی )نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق سینیٹر و دانشور میر طاہر بزنجو نے کہا ہے کہ ملک کے چاروں اطراف میں جو آگ لگی ہوئی ہے یہ 78 سال کی غلط پالیسیوں اور حماقتوں کا نتیجہ وثمر ہے اور ہم اس کی بارہا نشان دہی کرتے رہے ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں یہ آگ جو کبھی بلوچ علاقوں تک محدود تھی اب یہ بلوچستان کے پشتون علاقوں میں بھی تیزی سے پھیل رہی ہے اور اس آگ کی تپش و گرمائش کشمیر میں بھی محسوس کی جارہی ہے انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا کشمیر بھی بلوچستان بنتا جارہا ہے؟ انہوں نے کہا جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے تمام مطالبات جائز ہیں،شوکت میر اور ان کے ساتھیوں کو باعزت طریقے سے رہا کرکے نتیجہ خیز مذاکرات کیے جائیں ،گزشتہ ایک ماہ کے دوران کشمیر میں درجنوں لوگ مارے جاچکے ہیں انہوں نے کہا کہ سیاسی مسلوں کا عسکری حل نہیں ہوتا ورنہ بلوچستان کا مسلہ کب کا حل ہوچکا ہوتا


