مچھ کے قریب بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی الٹنے سے تین اہلکار زخمی ہوگئے
کوئٹہ(این این آئی) مچھ کے قریب بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی الٹنے سے تین اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پیر کو مچھ کے قریب سبی کوئٹہ کانوئے ڈیوٹی سے واپسی پر بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی مچھ شالی پل کے قریب الٹنے سے ڈرائیور سمیت3اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر مچھ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


