زیارت واقعہ اور دھرنا، حکومتی وفد، لواحقین اور سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کا نیا دور شروع

کوئٹہ ( آئی این پی ) سانحہ زیارت کے شہدا کے لواحقین اور دھرنا کمیٹی سے مذاکرات کے لیے حکومتی وفد نے ایک بار پھر بات چیت کا سلسلہ شروع کر دیا، جس میں حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات سے شرکا کو آگاہ کیا گیا۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو اور صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کی قیادت میں حکومتی وفد نے دھرنا شرکا اور شہدا کے لواحقین سے مذاکرات کیے۔ وفد میں سینیٹر منظور احمد کاکڑ، بلال کاکڑ، کمشنر کوئٹہ شہازیب خان اور دیگر حکام بھی شامل تھے۔مذاکرات کے دوران حکومتی وفد نے سانحہ زیارت کے بعد حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات اور پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور مطالبات پر تبادلہ خیال کیا۔دوسری جانب آل پارٹیز کے نمائندہ وفد میں رحیم زیارتوال، نصراللہ زیرے، اصغر خان اچکزئی، آغا حسن بلوچ، داود شاہ سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔ فریقین کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں