ماشکیل فائرنگ واقعے کی مذمت، بے گناہ اور نہتے لوگوں کا خون بہانے سے کسی کو آزادی حاصل نہیں ہو سکتی، سردار عبدالرحمن کھیتران

کوئٹہ(این این آئی) سابق صوبائی وزیر رکن صوبائی اسمبلی سردار عبدالرحمن کھتیران نے کہا ہے کہ ضلع واشک کی تحصیل ماشکیل میں نہتے اور بے گناہ مزدوروں کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتاہوں ۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی کے فلور پر بارہا یہ بات دہراتے رہا ہوں کہ بے گناہ اور نہتے لوگوں کا خون بہانے سے کسی کو آزادی حاصل نہیں ہو سکتی۔ معصوم مزدوروں کو نشانہ بنانا نہ صرف انسانیت بلکہ بلوچ روایات کے بھی سراسر خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بزدلانہ اور اوچھے ہتھکنڈوں سے نہ کوئی مقصد حاصل کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی عوام کی حمایت۔سردار عبدالرحمن کھتیران نے کہا کہ معصوم شہریوں کا قتل کھلی دہشت گردی ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دلخراش واقعے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں