اسکولوں میں کلسٹر کا سامان نہیں ملا، بجٹ روکنے کی تحقیقات کرائیں، جی ٹی اے چمن

چمن(یو این اے ) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع چمن کے صدر حاجی دولت خان جنرل سیکریٹری حافظ عجب خان کابینہ اراکین عبد الجبار مخلص ، نجیب اللہ ہمدرد ، جمال ناصر آللہ نور ، حاجی عبداللہ عبد الپکار ، محمد طاہر شاہ ، مولوی رحمت اللہ ، حافظ نصیب اللہ جعفر خان و دیگر اساتذہ کرام نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ضلع چمن کا کلسٹر بجٹ دانستہ روکنے کی تحقیقات کی جائے۔ضلع بھر کے کسی بھی سکول کو کلسٹر کا سامان ابھی تک نہیں ملا ہے جس سے تعلیمی نظام پرانتہائی برے اثرات پڑ رہے ہیں ۔ کوئی نوٹس لینے والا نہیں ہے نام نہاد تعلیمی ایمرجنسی کا نزلہ صرف حاضر باش اساتذہ پر شوکاز کی شکل میں گر رہاہے ۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ضلع چمن کی کتابیں جنگل پیر علیزئی میں اتار لی گئی ہیں آ ج ڈی سی صاحب چمن کی کوششوں سے سرکاری گاڑی میں کتب جنگل پیر علیزئی سے چمن لائے گئے جس پر ہم ڈی سی صاحب اور ڈی سی آ فس۔ چمن کے عبدالظاہر کی کوششوں پر انکے شکر گزار ہیں لیکن قلعہ عبداللہ والوں نے وہ کتب بھیجی ہیں جو انکے لیے اضافی تھے ہماری آنگلش میڈیم کی تمام کتب روک لی ہیں باقی میں بھی کئی اقسام کم بلکہ نہ ہونگے کے برابر ہیںں وہاں چمن کے طلبا کے حق پر شب خون جاری ہے اور آ دھے بھی نہیں رہ گئے ہیں ۔ زمہ دار وں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ ٹرک والا قلعہ عبداللہ اور چمن کی کتابیں ایک ٹرک میں ڈال کر جنگل پیر علیزئی میں اتار کر دونوں اضلاع کا کریہ وصول کر کے غائب ہوا یہ سب زمہ دار حکام کی ملی بھگت کے بغیر ممکن نہیں ہے حکومت اسکا۔ فوری نوٹس لے ورنہ جی ٹی اے راست اقدام اٹھانے سے دریغ نہیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں