صحبت پور میں گرم ہوائیں، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان، سڑکیں سنسان

صحبت پور (یو این اے ) سورج سوا نیزے پر گرم ہوا لو کی زد میں صحبت پور ضلع بھر میں سورج آگ برساتا رہا ۔رہی صحیح کسر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے برابر کردی ہے ۔شدید گرمی لوک گھر تک محدود گلیاں اور بازار سنسان ۔ تفصیلات کے مطابق صحبت پور ضلع بھر جس میں تحصیل پہنور سنہڑی، تحصیل مانجھی پور، سب تحصیل سعید خان ، تحصیل حیردین اور تحصیل فرید آباد کے علاقوں میں سورج سوا نیزے پر آگیا ۔ سخت گرمی ہوا اور لو شروع ہو چکی ہے ۔رہی سہی کسر کیسکو نے بھی پوری کردی ہے شہر میں 24میں سے 14گھنٹے دیہی علاقوں میں 24میں تین گھنٹے بجلی بمشکل چلنے لگی ہے ۔گرم لو کی وجہ سے لوگوں گھروں تک محدود ہو گئے ہیں ، مشروبات اور گرمی کی وجہ سے لوگوں کا تھوڑا بہت رش ٹھنڈی جگہ پر رش دیکھنے کو ملا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں