بلوچستان پولیس نے کس بنیاد پر ایرانی تیل بردار گاڑیوں کو روک کر رکھا ہے، خیر جان بلوچ

کوئٹہ(یو این اے ) آواران سے نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی خیر جان بلوچ نے کہا کہ بارڈر تجارتی معاملات وفاقی حکومت اور وفاقی اداروں کے اختیارات میں ہے ۔ بلوچستان پولیس اور لیویز نے کس بنیاد پر ایرانی تیل کے کاروبار سے منسلک گاڑیوں کو روک کر رکھا ہے ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی آواران سےصوبای اسمبلی کے رکن واجہ خیرجان بلوچ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس اور لیویز نے غیر قانونی طور پر آواران جیسے پسماندہ علاقے کے بے بس عوام کی روزگار چین کر انہیں تین ہفتوں سے بھوک اور پیاس میں ایک ویرانے میں پناہ لینے پر مجبور کرنا تشویش ناک ہے ۔ خیران کن بات یہ ہے کہ وفاقی اداروں سے کوئی شکایت موصول نہیں ہورہی لیکن جنہیں اس معاملے سے دور دور تک واسطہ نہیں وہ غیر قانونی طور پر لوگوں کے روزگار بندش میں پیش پیش ہیں ۔پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت فوری طور پر اپنے پولیس اور لیویز کو پابند کردے کہ وہ ٹرانسپورٹروں کو تنگ کرنا بند کردے ۔وزیراعلی بلوچستان نے پورے طور پر نوٹس لیتے ہوئے پولیس اور لیویز کو اس معاملے میں مداخلت سے روکنے کے احکامات جاری کرنے کی یقین دھانی کرائی ۔انشاللہ کل سے یا پرسوں سے دوبارہ تیل سے منسلک کاروبار کی گاڑیاں بلا روک ٹوک کے اپنا کاروبار جاری کر سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں