کراچی میں کالعدم تنظیم کے 2 ارکان گرفتار، بارودی مواد برآمد کرلیا، ترجمان سی ٹی ڈی
کراچی (ویب ڈیسک) ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے کہا گیا ہے کراچی میں سی ٹی ڈی اور وفاقی حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگردوں کو حراست میں لے لیا۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار دہشتگرد کراچی میں حساس تنصیبات اور قانون نافذ کرنے والے دفاتر کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ گرفتار دہشتگردوں میں مجاہد بلوچ اور فرید بلوچ عرف ذاکرین شامل ہیں۔ ملزمان اپنی تنظیم کے کمانڈر ساجد بلوچ اور بشیر زیب کی ہدایت پر کراچی میں مقیم تھے۔ گرفتار دہشتگردوں سے چار کلوگرام وزنی بارودی مواد ڈیٹونیٹر، پرائما کارڈ اور بال بیرنگ برآمد کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔
Load/Hide Comments


