کوئٹہ، سابق پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض کی اے ٹی سی میں پیشی، تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

کوئٹہ (آئی این پی) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کو ئٹہ کے جج جنا ب محمد علی مبین نے سابق پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کرنے کے احکامات دے دئیے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز سابق پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض کے خلاف درج مقدمے کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت میں ہوئی جہاں سی ٹی ڈی نے انہیں عدالت کے روبرو پیش کیا اور ان کی جسمانی ریمانڈ سے متعلق استدعا کی جس پر عدالت کے جج نے ڈاکٹر عائشہ فیض کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کر نے کے احکامات صادر کئے ۔ واضح رہے سابق پو لیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض کے این سی سی آئی اور سی ٹی ڈی میں مقدمات درج ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں