لورالائی میں دس ویلر ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق، 14 سالہ بیٹا شدید زخمی
لورالائی (آئی این پی) بلو چستان کے شہر لو را لا ئی میں سردار اشرف ٹرمینل کے قریب دس ویلر ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ اس کا کمسن بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق حادثے میں بخت محمد ولد سلطان محمد قوم ناصر سکنہ پٹھان کوٹ لورالائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ اس کا تقریباً 14 سے 15 سالہ بیٹا شفیع اللہ شدید زخمی ہوا، جسے طبی امداد کے لیے منتقل کردیا گیا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حادثے میں ملوث ٹرک کو تحویل میں لے کر ڈرائیور حامد احمد ولد خدارحیم قوم مینگل سکنہ ڈیرہ اللہ یار کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
Load/Hide Comments


