خروٹ آباد پولیس کی فوری کارروائی، بھائی کو قتل کرنے والا ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)خروٹ آباد میں پولیس کی کارروائی میں سگے بھائی کو قتل کرنے والا ملزم 20منٹ میں آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا،تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں دو سگے بھائیوں میں معمولی لڑائی پر ایک بھائی نے دوسرے بھائی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیااور فرار ہو گیا، بعد ازاں فائرنگ کے واقعہ کی اطلاع پرایس ایس پی آپریشنز ضیاءالحق مندوخیل کی خصوصی ہدایات پر ایس آئی،ایس ایچ او احسان اللہ مروت نے فوری طور پر پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر کارروائی کی۔اور 20منٹ میں ملزم کو9mmپستول سمیت گرفتار کر لیا، ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم نعمت اللہ نے فائرنگ کرکے اپنے سگے بھائی حکمت اللہ کو قتل کردیا۔ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے