زیارت مانگی ڈیم حملہ، ایس پی معطل، واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل
محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق مانگی ڈیم میں دہشت گرد حملہ کے بعد ایس پی زیارت معطل جبکہ واقعہ کی تحقیقات کے لیے چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی محکمہ داخلہ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں سیکریٹری ایس اینڈ جی اے ڈی، سینئر ڈی آئی جی پولیس اور انٹیلی جنس بیورو کے نمائندے شامل ہوں گے انکوائری کمیٹی دہشت گرد حملے سے قبل، دوران اور بعد کے تمام واقعات اور سیکیورٹی ردعمل کا جائزہ لے گی کمیٹی سیکیورٹی اداروں کی تیاری، کمانڈ اینڈ کنٹرول، رابطہ کاری اور ایس او پیز پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لے گی غفلت، کوتاہی، آپریشنل خامیوں یا ذمہ داری کے تعین کی صورت میں متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی کی سفارش کی جائے گی انکوائری کمیٹی مانگی ڈیم اور صوبے کی اہم تنصیبات کے تحفظ کے لیے فوری، درمیانی اور طویل المدتی سیکیورٹی اقدامات تجویز کرے گی، مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے پالیسی، ادارہ جاتی اور آپریشنل اصلاحات بھی تجویز کی جائیں گی
شاہد رند کے مطابق انکوائری کمیٹی کو ریکارڈ طلب کرنے، افسران کو طلب کرنے، گواہوں کے بیانات لینے، جائے وقوعہ کے معائنے اور ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کے مکمل اختیارات دے دیے گئے، انکوائری کمیٹی پندرہ روز کے اندر اپنی رپورٹ حکومت بلوچستان کو پیش کرے گی عوام کے جان و مال کے تحفظ میں غفلت یا نااہلی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی


