تمام سیکرٹری اور وزراءسے حلف لیا جائے گا کہ نوکریاں فروخت نہیں کریں گے ،میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹینے اجلاس میں مختلف محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا،انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتباہ کیا کہ جس محکمہ میں نوکریاں فروخت ہونے کا مصدقہ ثبوت ملے گا اس محکمہ کا وزیر اور سیکرٹری برطرف کر دیئے جائیں گے۔روز اول کہا تھا کوئی نوکری نہیں بکے گی، اصولی موقف پر کابینہ اراکین اور چیف سیکرٹری بلوچستان سمیت ہم سب ایک پیج پر ہیں، سردی میں ٹھٹھرتے اور گرمی میں جھلستے کسی نوجوان کی نوکری فروخت نہیں ہونے دیں گے۔آپ باصلاحیت ہیں اور بلوچستان کو درست سمت میں لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ہمیں اپنے افسران پر مکمل اعتماد ہے لیکن نوکریوں کی خرید و فروخت کے معاملے میں کسی غلطی کی گنجائش نہیں، اس پر کوئی معافی نہیں ہوگی،ماتحت اہلکاروں، ریکروٹمنٹ کمیٹیوں پر کڑی نظر رکھی جائے، کسی سطح پر کوئی بے ضابطگی قابل برداشت نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے محکمہ جنگلات کی بھرتیوں میں بے ضابطگی کی شکایات پر اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مصدقہ ثبوت اور غیر جانبدارانہ تحقیقات میں جرم ثابت ہوا تو "ملوث کردار "سزا سے نہیں بچ سکیں گے ، تمام سیکرٹریز اللہ کو حاضر و ناظر جان کر حلف اٹھائیں کہ بلوچستان کے نوجوانوں کی نوکریاں فروخت نہیں ہونے دیں گے،نوکریوں کی خرید و فروخت روکنے کے لیے ہر طرح کا دباو¿ برداشت کریں گے تاہم بلوچستان کے نوجوانوں کے حق پر سمجھوتہ نہیں ہوگا،میرٹوکریسی قائم کرکے ہی نوجوانوں کا ریاست پر اعتماد بحال کیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں