گورنر بلوچستان کا وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ، شہباز شریف کی ہنہ اوڑک واقعے کی سنگینی پر فوری اقدامات کی ہدایت

کوئٹہ (ویب ڈیسک) گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کا وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ۔ گورنر نے وزیراعظم کو صوبے کی امن و امان کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ہنہ اوڑک دہشتگرد حملے کی سنگینی پر فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ متاثرہ علاقے میں جان و مال کے تحفظ کیلئے فیصلہ کن کارروائی ناگزیر ہے۔ نقصانات کی تلافی اور متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت۔ وزیراعظم اور گورنر بلوچستان نے وفاقی اور صوبائی حکام کے درمیان رابطے مزید موثر بنانے کا فیصلہ کیا۔ امن و استحکام کی بحالی کیلئے مشترکہ اقدامات تیز کرنے پر اتفاق۔ دہشتگردی کیخلاف مو¿ثر کارروائی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے