خاران سے دو افراد کی لاشیں برآمد

خاران(نمائندہ انتخاب)خاران سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہسپتال منتقل،پولیس ذرائع کے مطابق خاران کے علاقے سے زاروزئی اور خاران شہر سے دو کلو میٹر کے فاصلے پر واقع سور بڈو کے مقام سے بھی ایک اور لاش برآمد ہوئی پولیس نے دونوں لاشوں کو شناخت اور ضروری کاروائی کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی جہاں زاروزئی سے برآمد ہونے والے لاش کی شناخت غلام حیدر ولد شاہجان کی نام سے ہوئی جبکہ دوسرے سور بڈو سے برآمد ہونے والے مسخ شدہ لاش کی شناخت اب تک نہیں ہوسکا ہے واضع رہے گزشتہ دو تین مہنیوں سے خاران کے مختلف ایریا سے متعدد گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد ہوئے ہیں جن میں سے اکثریت کی شناخت ہوسکا ہے دیگر لاشیں مسخ ہونے کے سبب شناخت کے قابل نہیں ہوسکے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں