وندر، کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ٹرالر اور موٹر سائیکل میں تصادم سے دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے

سونمیانی وندر(نمائندہ انتخاب)وندر، کوئٹہ کراچی مین قومی شاہراہ وندر کے قریب ٹرالر اور موٹر سائیکل میں ہولناک تصادم دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔ اطلاع ملتے ہی MERC ریسکیو سینٹر 1122 کی ایمرجنسی ٹیم اور وندر پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کی شب کوئٹہ کراچی مین قومی شاہراہ N-25 پر آدم کھنڈ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث ٹرالر اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت لال محمد اور محمد علی ساکنان لاکھڑا چانکارہ کے ناموں سے بتائی جاتی ہے ۔ لاشوں کو ریسکیو سینٹر وندر کی ایمبولینس کے ذریعے ریسکیو سینٹر وندر منتقل کیا گیا ۔ وندر پولیس نے ضابطے کی ضروری کارروائی کے بعد دونوں لاشیں ورثا کے حوالے کر دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں