سکیورٹی فورسزکا بلوچستان کے علاقے کلی زائیک میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ،2 عسکریت پسند ہلاک،سیکورٹی ذرائع

کوئٹہ(این این آئی)سکیورٹی ذرائع کے بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کلی زائیک میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 2 عسکریت پسندو کو ہلاک کردیا۔ انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی بسیمہ کیمپ سے 12 کلومیٹر شمال میں کلی زائیک اور کاغلی کے درمیان کی گئی۔ آپریشن میں 2 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیاگیا جبکہ 3 زخمی بھی ہوئے۔ آپریشن کے دوران قبضے سے ایمونیشن، میگزین، دستی بم اور آئی ای ڈیز تیار کرنے کا سامان بھی برآمد کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں