حکومت بلوچستان نے صوبے میں بلا سود قرضوں کے 3 بڑے پروگرامز کا آغازکر دیا ہے، جہانگیر خان کاکڑ

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سیکرٹری خزانہ بلوچستان جہانگیر کاکڑ کے جاری کردہ بیان کے مطابقبلوچستان میں عوام کو مالی معاونت فراہم کرنے کے لیے بلا سود قرضوں کے تین بڑے پروگرامز کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ان پروگرامز کے لیے مجموعی طور پر 6 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ پروگرام کے تحت لائیو اسٹاک، ماہی گیری، کان کنی اور دیگر شعبوں سے وابستہ افراد کو 5 لاکھ روپے تک بلا سود قرضہ فراہم کیا جائے گا۔ اسی طرح نیا گھر تعمیر کرنے یا موجودہ گھر میں اضافی کمروں کی تعمیر کے لیے 20 لاکھ روپے تک بلا سود قرضہ دیا جائے گا، جبکہ سولر سسٹم کی تنصیب کے لیے بھی 5 لاکھ روپے تک بلا سود قرضے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔حکام کے مطابق تینوں پروگرامز این جی اوز کے اشتراک سے نافذ کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں