کوئٹہ، سریاب کے علاقے کیچی بیگ میں دھماکہ، مدرسے کے دو طالب علم جاں بحق، ایک زخمی ہوگیا، پولیس
کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ کے علاقے میں بم دھماکہ ،مدرسے کے دو طالب علم جاں بحق ایک زخمی ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے علاقے کچی بیگ میں کلی جدید میاں خان میں واقعہ امدادیہ مدرسے کے عید گاہ گراﺅنڈ میں دھماکے کی زد میں آکر دو طالب علم 10سالہ محمد صفیان اور خلیل الرحمن جاں بحق جبکہ 7سالہ اسد اللہ زخمی ہوگیا ۔واقعہ کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ شواہد اکھٹے کر نے کے بعد مزید تحقیقات شروع کردیں۔
Load/Hide Comments


